- بیٹھنے سے پہلے تحیۃ المسجد کے طور پر دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔
- یہ حکم اس شخص کے لیے ہے، جو بیٹھنا چاہے۔ لہذا جو شخص داخل ہو اور بیٹھنے سے قبل ہی نکل جائے، وہ اس حکم کے دائرے میں نہيں آئے گا۔
- جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور اس وقت لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور وہ جماعت میں شریک ہو جائے، تو اسے دو رکعت پڑھنے کی ضرورت نہيں رہے گی۔