- جمعہ کے دن غسل کرنے کی ترغیب۔ غسل نماز کے لیے نکلنے سے پہلے کیا جانا چاہیے۔
- جمعے کی نماز کے لیے جلدی جانے کی فضیلت۔
- نیکی کے کاموں کی جانب جلدی جانے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی ترغیب۔
- فرشتے بھی جمعے کی نماز میں موجود رہتے ہیں اور جمعے کا خطبہ سنتے ہيں۔
- فرشتے مسجد کے دروازوں پر موجود ہوتے ہیں اور سلسلے وار جمعہ کے لیے آنے والوں کا نام درج کرتے جاتے ہیں۔
- ابن رجب کہتے ہیں : حدیث میں آئے ہوئے "من اغتسل يوم الجمعة، ثم راح" کے الفاظ بتاتے ہيں کہ جمعے کے دن مستحب غسل کا وقت طلوع فجر کے بعد شروع ہوتا ہے اور جمعے کی نماز کے لیے جانے تک رہتا ہے۔