- ہفتہ کے تمام دنوں پر جمعہ کے دن کی فضیلت۔
- جمعہ کے دن کثرت سے نیکی کے کام کرنے اور رحمت الہی کے حصول اور اس کی سزا سے بچنے کی تیاری کرنے کی ترغیب۔
- اس حدیث میں مذکور جمعے کے دن کے خصائص کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں بیان کرنے کا مقصد جمعے کے دن کی فضیلت بیان کرنا نہيں ہے۔ کیوں کہ آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالنے اور قیامت قائم ہونے کو فضیلت شمار نہيں کیا جا سکتا۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سارے خصائص فضائل کے زمرے میں آتے ہيں۔ کیوں کہ آدم کا نکلنا سبب ہے ان کی نسل کے سامنے آنے کا، جس میں انبیا، رسول اور صالحین سبھی شامل ہیں۔ اسی طرح قیامت قائم ہونا سبب ہے، اللہ کے نیک بندوں کو جلدی ان کے اعمال کی جزا ملنے اور اللہ کی جانب سے ان کو ملنے والی نعمتوں سے سرفراز ہونے کا۔
- اس روایت میں مذکور خصائص کے علاوہ جمعے کے دن کے اور بھی خصائص ہيں۔ جیسے : اسی دن آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، اسی دن ان کی موت ہوئی اور اس دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو بھی مومن بندہ اسے نماز کی حالت میں پائے گا اور اللہ سے کچھ مانگے گا، تو وہ ضرور نوازا جائے گا۔
- سال کا سب سے افضل دن عرفہ کا دن ہے۔ کچھ لوگوں نے قربانی کے دن کو افضل ترین دن کہا ہے۔ ہفتے کا افضل ترین دن جمعے کا دن ہے، جب کہ افضل ترین رات لیلۃ القدر ہے۔