- اس تشہد کا محل ہر نماز کے آخری سجدے کے بعد کا قعدہ اور دو اور تین رکعت والی نمازوں میں دوسری رکعت کے بعد کا جلسہ ہے۔
- تشہد میں 'التحیات' پڑھنا واجب ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت الفاظ میں سے جن الفاظ میں چاہیں، تشہد پڑھنا جائز ہے۔
- نماز میں پسندیدہ دعا کرنے كا جواز جب تک کہ وہ گناہ پر مبنی نہ ہو۔
- دعا کرتے وقت آغاز اپنے نفس سے کرنا چاہیے۔