- تشہد کی دعاؤں میں سے ایک دعا کا ذکر۔
- نماز کے افعال اور اقوال کا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہونا ضروری ہے۔ نماز میں ایسی کوئی بات کہنا یا ایسا کوئی عمل کرنا جائز نہيں ہے، جو سنت سے ثابت نہ ہو۔
- امام سے آگے بڑھ کر کوئی کام کرنا یا اس سے پیچھے رہ جانا جائز نہيں ہے۔ مقتدیوں کو امام کی متابعت کرنی چاہیے۔
- نبی صلی اللہ علیہ وسلم دین کی تبلیغ اور امت کو دینی احکام سکھانے کا کس قدر اہتمام کیا کرتے تھے، اس کی وضاحت۔
- امام مقتدی کے لیے اسوہ ونمونہ ہوتا ہے۔ اس لیے نماز کے افعال نہ تو امام سے پہلے کرنا جائز ہے، نہ اس کے ساتھ ساتھ کرنا اور نہ اس سے پیچھے رہ جانا۔ ہونا یہ چاہیے کہ مقتدی نماز کا جو کام کرنا چاہتا ہے، اس کا آغاز اس وقت کرے، جب اس بات کا یقین ہو جائے کہ امام اس میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی کو اتباع کہتے ہیں اور یہی سنت ہے۔
- نماز میں صفوں کو درست کرنے کی مشروعیت۔