- رات کے آخری حصے میں ذکر کرنے کی ترغیب۔
- ذکر، دعا اور نماز کے اوقات میں فضل و شرف میں آپس میں کمی بیشی ہوتی ہے۔
- میرک "پاک پروردگار اپنے بندے سے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری تہائی حصے میں ہوتا ہے"۔ اور "بندہ اپنے پاک پروردگار سے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے"۔ کے درمیان فرق کے بارے میں کہتے ہیں : یہاں مراد یہ بیان کرنا ہے کہ پاک پردورگار اپنے بندے سے سب سے قریب کب ہوتا ہے۔ جب کہ وہاں مراد یہ بیان کرنا ہے بندہ کس حالت میں اپنے پاک پروردگار سے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔