- دعائے استفتاح پست آواز میں پڑھی جائے گی خواہ نماز جہری ہی کیوں نہ ہو۔
- صحابہ رضي الله عنهم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرکات وسکنات کو جاننے کی حرص رکھتے تھے۔
- دعائے استفتاح کے اور بھی صیغے وارد ہوئے ہيں۔ بہتر یہ ہے کہ انسان اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے وارد اور ثابت استفتاح کی دعاؤں کو یاد کرلے اور کبھی اسے پڑھے تو کبھی اسے۔