- گناہوں کا کفارہ وہ نماز بنتی ہے، جس کے لیے بندہ اچھی طرح وضو کرے اور جسے اللہ کی خوش نودی کے حصول کے لیے پورے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرے۔
- پابندی سے عبادت کرنے کی فضیلت۔ اس طرح کی عبادت چھوٹے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔
- اچھی طرح وضو کرنے اور اچھی طرح نماز پڑھنے اور خشوع و خضوع اختیار کرنے کی فضیلت۔
- صغیرہ گناہوں سے مغفرت کے لیے کبیرہ گناہوں سے اجتناب کی اہمیت۔
- کبیرہ گناہوں کی بخشش کے لیے توبہ ضروری ہے۔