- مؤذن کا جواب دینے کی ترغیب۔
- مؤذن کا جواب دینے کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجنے کی فضیلت۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجنے کے بعد آپ کے لیے اللہ سے وسیلہ مانگنے کی ترغیب۔
- وسیلہ کے معنی اور اس کی اس اہمیت کا بیان کہ وہ اللہ کے بس ایک ہی بندے کو نصیب ہوگا۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت کا بیان کہ یہ بلند مقام صرف آپ کے لیے خاص ہے۔
- جو شخص اللہ تعالی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وسیلہ مانگے گا، وہ آپ کی شفاعت کا حق دار بن جائے گا۔
- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تواضع کا بیان کہ آپ نے اپنی امت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ آپ کے لیے اس مقام کی دعا کیا کریں، باوجود اس کے کہ یہ مقام آپ ہی کو حاصل ہوگا۔
- اللہ کا بے پایاں فضل و کرم کہ وہ نیکی کا بدلہ دس گنا دیتا ہے۔