- کتے کی رال نجاست مغلظہ ہے۔
- کسی برتن میں کتے کے منہ ڈال دینے سے وہ برتن اور اس میں موجود پانی ناپاک ہو جاتا ہے۔
- مٹی سے پاک کرنے اور سات مرتبہ دھونے کا حکم کتے کے منہ ڈالے ہوئے برتن کو صاف کرنے کے لیے ہے۔ اس کے پیشاب، پاخانہ اور اس کے ذریعے دیگر طریقوں سے آلودہ کی گئی چیزوں کو صاف کرنے کے لیے نہيں۔
- برتن کو مٹی سے دھونے کا طریقہ یہ ہے کہ برتن میں پانی ڈال کر اس میں اس مٹی ملا دی جائے اور اس سے برتن کو دھویا جائے۔
- حدیث کا ظاہری مفہوم یہ ہے کہ یہ تمام کتوں کے لیےعام ہے، حتیٰ کہ ان کتوں کے لیے بھی جنہيں شريعت نے پالنے کا اختیار دیا ہے۔ جیسے شکار کے لیے، گھر کی نگہبانی کے لیے اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے پالا جانے والا کتا۔
- صابن اور اس طرح کی دوسری چيزیں مٹی کی جگہ نہیں لے سکتیں۔ کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ صراحت کے ساتھ مٹی کا ذکر کیا ہے۔