- حیض کے دن ختم ہونے کے بعد عورت پر غسل واجب ہے۔
- مستحاضہ پر نماز واجب ہے۔
- حیض : وہ طبعی خون ہے، جو بالغ عورت کے رحم سے شرم گاہ کے راستے مخصوص دنوں میں باہر آتا ہے۔
- استحاضہ : رحم کى گہرائى کی بجائے اس کے اوپرى والے حصے سے بے وقت خون بہنا۔
- حیض کے خون اور استحاضہ کے خون کے درمیان فرق یہ ہے کہ حیض کا خون کالا، گاڑھا اور بدبودار ہوتا ہے، جب کہ استحاضہ کا خون لال، پتلا اور غیر بدبودار ہوتا ہے۔