- غسل کی دو قسمیں ہیں: کفایت کرنے والا غسل اور کامل غسل۔ کفایت کرنے والا غسل یہ ہے کہ انسان طہارت کی نیت کرے اور پورے جسم پر پانی بہا دے۔ ساتھ ہی کلی بھی کر لے اور ناک بھی جھاڑ لے۔ جب کہ کامل غسل یہ ہے کہ غسل اسی طرح کیا جائے، جس طرح اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس حدیث میں کرکے دکھایا ہے۔
- لفظ جنابت کا استعمال ہر اس شخص پر ہوتا ہے، جس کا انزال ہوا ہو یا جس نے جماع کیا ہو، چاہے انزال نہ بھی ہوا ہو۔
- میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنے اور دونوں کا ایک برتن سے غسل كرنے كا جواز۔