- علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کہ حیا کو انھوں نے رکاوٹ بننے نہيں دیا اور آپ سے بالواسطہ مسئلہ پوچھ لیا۔
- فتوى پوچھنے میں کسی کو نمائندہ بنانے کا جواز۔
- کسی مصلحت کی بنا پر انسان وہ باتیں بتا سکتا ہے، جن کو بتانے سے حیا رکاوٹ بنتی ہے۔
- مذی ناپاک ہے اور کپڑے اور بدن سے اسے دھونا واجب ہے۔
- مذی نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
- شرمگاہ کے ساتھ ساتھ دونوں خصیوں کو بھی دھونا ضروری ہے، کیوں کہ ایک دوسری حدیث میں اس کا ذکر آیا ہے۔