اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک ایک بار وضو کیا۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں : اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک ایک بار وضو کیا۔
اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کبھی کبھی وضو کرتے وقت وضو کے سارے اعضا کو ایک ایک بار ہی دھویا کرتے تھے۔ چنانچہ ایک ہی بار چہرہ دھوتے (جس میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈال کر ناک جھاڑنا بھی شامل ہے) اور دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کو بھی ایک ایک بار ہی دھوتے۔ دراصل واجب ایک بار دھونا ہی ہے۔
Hadeeth benefits
اعضائے وضو کو ایک ایک بار دھونا واجب اور ایک سے زیادہ بار دھونا مستحب ہے۔
وضو کے اعضا کو کبھی کبھی ایک ایک بار ہی دھویا جا سکتا ہے۔
سر کا مسح ایک ہی بار کرنا مشروع ہے۔
Share
Use the QR code to easily share the message of Islam with others