- وضو، اس کی سنتوں اور آداب کو سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی ترغیب۔
- وضو کی فضیلت اور اس کا صغیرہ گناہوں کا کفارہ ہونا۔ جہاں تک بڑے گناہوں کی بات ہے، تو ان کے لیے توبہ ضروری ہے۔
- گناہوں سے پاک ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق وضو مکمل طور پر کیا جائے اور اس میں کوئی کمی نہ رہنے نہ دیا جائے۔
- گناہوں کے مٹا دیے جانے کی جو بات اس حدیث میں آئی ہے‘ وہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب اور ان سے توبہ کرنے کے ساتھ مقید ہے۔ اللہ تعالی نے کہا ہے : "اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہوگے جن سے تم کو منع کیا جاتا ہے، تو ہم تمہارے چھوٹے گناه دور کر دیں گے۔" [سورہ نساء : 31]