- دعا عبادت ہے۔ اللہ کے علاوہ کسی اور سے دعا کرنا جائز نہیں ہے۔
- توحید کی فضیلت اور اس بات کی وضاحت کہ جو شخص توحید پر قائم رہتے ہوئے مرا، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ حالاں کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اپنے کچھ گناہوں کی وجہ سے اسے کچھ عذاب بھی دیا جائے۔
- شرک کی خطرناکی اور اس بات کی وضاحت کہ جو شخص شرک کرتا ہوا مرے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔