- اس بات کا ثبوت کہ آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام اتریں گے اور یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہوگی۔
- اللہ کے نبی ﷺ کی شریعت کسى بھى شریعت سے منسوخ نہیں ہوگی۔
- آخری زمانے میں برکتیں اتريں گی اور مال سے لوگوں کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔
- یہ خوش خبری ہے کہ دین اسلام باقی رہے گا اور آخری زمانے میں عیسی علیہ السلام اسی کے مطابق حکومت کریں گے۔