- اس بات پر ایمان کہ جنت وجہنم ا موجود ہیں۔
- غیب پر اور ہر اس چیز پر ایمان لانا واجب ہے، جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے ہمیں پہنچی ہے۔
- ناگوار چیزوں پر صبر کرنے کی اہمیت، کیوں کہ یہ چیزیں جنت تک لے جاتی ہيں۔
- محرمات سے بچنے کی اہمیت، کیوں کہ یہ چیزیں جہنم تک لے جاتی ہیں۔
- جنت ناگوار چیزوں سے اور جہنم مرغوب ودل پسند چیزوں سے گھری ہوئی ہے۔ دنیوی زندگی میں ابتلا و آزمائش کو اسی نظریے سے دیکھنا چاہیے۔
- جنت کی راہ مشقت اور دشواریوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس راہ کو طے کرنے کے لیے ایمان کے ساتھ صبر اور برداشت نہایت ضروری ہے۔ جب کہ جہنم کا راستہ دنیا کی لذتوں اور شہوتوں سے بھرا ہوا ہے۔