- علم اور عمل دونوں ایک ساتھ جمع ہو جانا غضب کے شکار ہونے والے اور گمراہ لوگوں کے راستے سے نجات کا باعث ہے۔
- اس حدیث میں یہود و نصاری کے راستے پر چلنے سے خبردار کیا گیا ہے اور سیدھے راستے یعنی اسلام پر گامزن رہنے کی تعلیم دی گئی ہے۔
- ویسے تو یہود و نصاری دونوں گمراہ اور اللہ کے غضب کی شکار قومیں ہیں، لیکن یہودیوں کا سب سے خاص وصف اللہ کے غضب کا شکار ہونا اور عیسائیوں کا سب سے خاص وصف گمراہی ہے۔