- اچھے لوگوں کا انتخاب کرنے اور ان کے ساتھ رہنے کا حکم اور برے لوگوں کے ساتھ رہنے کی ممانعت۔
- اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے یہاں دوست کا ذکر کیا ہے، رشتے دار کا نہیں، کیوں کہ دوست کا انتخاب انسان کرتا ہے اور رشتے داروں کے انتخاب میں اس کا ہاتھ نہيں ہوتا۔
- کسی سے دوستی سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔
- انسان ایمان والوں کی صحبت سے اپنے دین کو مضبوط کرتا ہے اور گناہ گاروں کی صحبت سے اسے کمزور کرتا ہے۔