- یہ حدیث منکر کو تبدیل کرنے کے مراتب بیان کرنے کے سلسلے میں بنیاد اور مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔
- منکر سے روکنے کےسلسلے میں درجہ بندی کو محلوظ خاطر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہر انسان اپنی استطاعت و قدرت کے حساب سے اس کام کو انجام دے۔
- منکر سے روکنا ایک بہت بڑی دینی ذمے داری ہے، جو کسى سے بھى ساقط نہیں ہوتا ہے۔ ہر شخص کو اپنی طاقت کے مطابق اس ذمے داری کو ادا کرنا ہے۔
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا خصائل ایمان میں سے ایک خصلت ہے اور ایمان بڑھتا اور گھٹتا ہے۔
- منکر سے روکنے کے لیے شرط ہے کہ اس عمل کے منکر ہونے کا علم ہو۔
- منکر کو بدلنے کے لیے شرط ہے کہ اس کے نتیجے میں اس سے بڑا کوئی منکر وجود میں نہ آئے۔
- منکر سے روکنے کے کچھ آداب اور شروط ہیں جن سے مسلمان کو آگاہ اور واقف ہونا چاہیے۔
- منکر کی نکیر کرنے کے لیے شریعت کے اسرار ورموز سے واقفیت اور علم وبصیرت ضروری ہے۔
- دل سے منکر کی نکیر نہ کرنا ایمان کی کمزوری کی دلیل ہے۔