- سبھوں کی خیرخواہی کا حکم۔
- دین میں خیرخواہی کا بڑا مقام ہے۔
- دین‘ اعتقادات، اقوال اور اعمال پر مشتمل ہے۔
- خیرخواہی کے اندر یہ بات بھی داخل ہے کہ جس کی خیرخواہی کرنی ہے، اس کے ساتھ کسی بھی طرح کے دھوکے سے نفس کو پاک رکھا جائے اور اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ رکھا جائے۔
- اللہ کے نبی صلی اللہ کے تعلیم دینے کا ایک بہترین طریقہ یہ تھا کہ آپ پہلے چیزوں کو مجمل طور پر بیان کرتے تھے اور اس کے بعد ان کی تفصیل بیان کرتے تھے۔
- آغاز اہم ترین سے اہم کی طرف کی ترتیب کے ساتھ کرنا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ و سلم نے سب سے پہلے اللہ کی خیرخواہی کا ذکر کیا اور اس کے بعد اللہ کی کتاب کی خیرخواہی، اس کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی خواہی، اس کے بعد مسلم حکمرانوں کی خیرخواہی اور اس کے بعد عام مسلمانوں کی خیرخواہی کا ذکر کیا۔