- حکمرانوں کی اطاعت واجب ہے، جب تک وہ کسی ایسے کام کا حکم نہ دیں، جس سے اللہ تعالی کی نافرمانی لازم آتی ہو۔
- اس حدیث میں مسلم حکمراں کی اطاعت سے باہر نکل جانے اور مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہو جانے سے پر زور انداز میں خبردار کیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص اس طرح کی حالت میں مر جاتا ہے، تو وہ دور جاہلیت کے لوگوں کی موت مر جاتا ہے۔
- اس حدیث میں عصبیت کی بنیاد پر جنگ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
- ایفائے عہد واجب ہے۔
- امام (حکمراں) کی اطاعت اور جماعت سے لازمی وابستگی کے بہت سے فائدے ہیں۔ اس سے امن و سکون کی فضا بنتی ہے اور سارے احوال ٹھیک رہتے ہیں۔
- دور جاہلیت کے لوگوں کی مشابہت اختیار کرنے کی ممانعت۔
- مسلمانوں کی جماعت سے لازمی طور پر وابستہ رہنے کا حکم۔