- یہ اجر و ثواب دن میں لگاتار یہ دعا پڑھنے والے اور وقفے وقفے سے پڑھنے والے دونوں کو حاصل ہوگا۔
- تسبیح کا مطلب ہے: اللہ کو تمام نقائص سے پاک ماننا۔ اور حمد کا مطلب ہے: اسے ہر اعتبار سے کامل ماننا اور ساتھ میں اس سے محبت بھی رکھنا اور اس کی تعظیم بھی کرنا۔
- اس حدیث میں گناہوں کی معافی سے مراد صغیرہ گناہوں کی معافی ہے۔ کبیرہ گناہوں کے لیے توبہ ضروری ہے۔