- صحابۂ کرام کا حصول علم کے تئیں اہتمام۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آپ سے بہت زیادہ سوال کیا کرتے تھے۔
- صحابہ رضی اللہ عنہم کی فقہ۔ کیوں کہ ان کو پتہ تھا کہ اعمال ہی دخول جنت کا سبب ہیں۔
- معاذ رضی اللہ عنہ نے جو سوال کیا تھا وہ بہت بڑا سوال ہے۔ کیوں کہ درحقیقت وہی حیات اور وجود کا راز ہے۔ کیوں کہ اس دنیا میں موجود ہر انسان اور جنات کا انجام یا تو جنت ہے یا پھر جہنم۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ایک غیر معمولی سوال ہے۔
- اسلام کے پانچ ارکان کی ادائیگی کا ثمرہ دخول جنت سے سرفرازی ہے۔ یہ پانچ ارکان ہیں : دونوں گواہیاں (شہادتین)، نماز، زکاۃ، روزہ اور حج۔
- دین کی بنیاد، سب سے بیش قیمت کام اور سب سے اعلى درجے کا واجب یہ ہے کہ ایک اللہ کی عبادت کی جائے اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرایا جائے۔
- بندوں پر اللہ کی رحمت ہی کا نتیجہ ہے کہ ان کے لیے خیر کے دروازے کھول دیے، تاکہ وہ اجر و ثواب کے حصول اور گناہوں کی بخشش کے کام زیادہ سے زیادہ کریں۔
- فرائض کی ادائیگی کے بعد نوافل کے ذریعہ اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی فضیلت۔
- اسلام میں نماز کی وہی اہمیت ہے، جو ایک خیمے کے لیے ستون کی ہے۔ جس طرح ستون ہٹ جانے سے خیمہ گر جاتا ہے، اسی طرح نماز غائب ہو جانے سے اسلام چلا جاتا ہے۔
- دین کو نقصان پہنچانے والی تمام چیزوں سے زبان کی حفاظت کی ضرورت۔
- زبان کو قابو میں روک کر رکھنا ہر خیر کی بنیاد ہے۔