- دین سب سے اہم چيز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اسی سے دعا کا آغاز کیا۔
- دین انسان کے تحفظ کا ضامن ہے۔ اسے ہر برائی سے روکتا ہے۔
- دین اور آخرت کی درستگی کے لیے دنیوی چیزوں کی دعا کی جا سکتی ہے۔
- دین کے فتنے کے ڈر سے موت کی تمنا کرنا یا اللہ سے شہادت کی موت مانگنا ناپسندیدہ امر نہيں ہے۔