- صحابہ ایسے کاموں کو جاننے کے حریص تھے، جو دنیا اور آخرت میں نفع بخش ہوں۔
- سلام کرنا اور کھانا کھلانا اسلام میں افضل ترین اعمال میں سے دو اعمال ہيں۔ کیوں کہ ایک تو ان کی فضیلت ہے اور دوسرے لوگوں کو ہر وقت ان کی ضرورت رہتی ہے۔
- ان دونوں کاموں میں احسان بالقول اور احسان بالعمل دونوں باتیں یکجا ہو جاتی ہیں، جو کہ احسان کی کامل ترین شکل ہے۔
- یہ وہ کام ہیں، جن کا تعلق مسلمانوں کے آپسی تعامل سے ہے، جب کہ کچھ کام ایسے بھی ہيں، جن کا تعلق بندے کے رب کے ساتھ تعامل سے ہے۔
- سلام کرنے میں پہل کرنے کی بات مسلمانوں تک محدود ہے۔ غیر مسلموں کو سلام کرنے میں پہل نہيں کی جائے گی۔