- صدقہ صرف وہ مال ہی نہيں ہے، جو انسان دوسرے کو دیتا ہے، بلکہ انسان کا کیا ہوا ہر اچھا کام، اس کی کہی ہوئی ہر اچھی بات اور دوسروں کو پہنچایا ہوا ہر نفع صدقہ کے دائرے میں آتا ہے۔
- اس میں نیک عمل اور ہر ایسے کام کی ترغیب دی گئی ہے، جو دوسروں کے لیے نفع رساں ہو۔
- کسی بھی اچھے کام کو حقیر نہيں جاننا چاہیے، خواہ وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو۔