- نصوص شرعیہ کے اندر ایمان کی نفی کسی حرام کام کے ارتکارب یا واجب کے ترک کرنے کی بنا پر ہی کی جاتی ہے۔
- اعضا و جوارح اور خاص طور سے زبان کو بری باتوں سے محفوظ رکھنے کی ترغیب۔
- سندھی کہتے ہيں : 'الطعّان' اور 'اللعّان' کے مبالغے کے صیغے اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ لعن طعن اگر کم مقدار میں مستحق لوگوں پر کیا جائے، تو اس سے اہل ایمان کی صفات سے متصف ہونے کا وصف مجروح نہيں ہوتا۔