/ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے انسان تھے۔

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے انسان تھے۔

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں : اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے انسان تھے۔
متفق علیہ

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اخلاقی اعتبار سے سب سے مکمل انسان تھے اور تمام اخلاق و محاسن، جیسے اچھی بات کرنا، دوسروں کا بھلا کرنا، ہنس کر ملنا، اذیت دینے سے بچنا اور کوئی اذیت دے تو صبر کرنا وغیرہ میں سب سے آگے تھے۔

Hadeeth benefits

  1. اخلاق میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا مکمل ہونا۔
  2. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم حسن اخلاق کے معاملے میں مکمل نمونہ اور آئیڈیل ہیں۔
  3. اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے آپ کو اچھے اخلاق سے مزین کرنے کی ترغیب۔