- مؤمن کو بری بات اور برے کام سے دور رہنا چاہیے۔
- اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا اخلاقی کمال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے نیکی کے کاموں اور اچھی باتوں کے علاوہ کچھ اور جاری نہيں ہوتا تھا۔
- حسن اخلاق میں مقابلہ آرائی اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ اس میدان میں جو آگے بڑھ گیا، اس کا شمار سب سے اچھے اور کامل ترین ایمان والے لوگوں میں ہو گیا۔