- کسى کے شرمگاہ کو دیکھنے کی ممانعت۔ لیکن میاں بیوی اس سے مستثنی ہيں۔
- مذہبِ اسلام، معاشرے کی پاکیزگی اور بے حیائی کی طرف لے جانے والے تمام راستوں کی بندش کا خواہاں ہے۔
- بہ وقت ضرورت جیسے علاج وغیرہ کے لیے کسى کے شرمگاہ کو دیکھنا جائز ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ بلا شہوت ہو۔
- ایک مسلمان کو جہاں اپنى شرمگاہ کا پردہ کرنے کا حکم ہے، وہیں دوسرے کے جسم کی شرمگاہ کھل جانے پر نظر نیچی کر لینے کا حکم ہے۔
- ممانعت بطور خاص مرد کے ساتھ مرد اور عورت کے ساتھ عورت پر اس لیے مرکوز ہے کہ یہاں نظر پڑ جانے اور شرمگاہ کھل جانے کا امکان زیادہ رہتا ہے۔