عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”مونچھیں تراشو اور داڑھیاں بڑھاؤ“۔
متفق علیہ
شرح
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم حکم دے رہے ہیں کہ مونچھوں کو اپنی حالت پر چھوڑا نہ جائے، بلکہ ان کو کاٹا جائے اور اچھی طرح کاٹا جائے۔
جب کہ اس کے مقابلے میں داڑھی کو بڑھانے اور اسے بھرپور انداز میں چھوڑنے کا حکم دے رہے ہیں۔
Hadeeth benefits
داڑھی مونڈنا حرام ہے۔
Share
Use the QR code to easily share the message of Islam with others