- اس حدیث میں اس بات سے بڑے سخت انداز میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایک مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے۔
- مسلمانوں پر ہتھیار اٹھانا اور ان کو قتل کرنا بہت ہی غلط کام اور زمین میں بہت بڑا فساد برپا کرنا ہے۔
- مذکورہ وعید کے دائرے میں حق کی بنیاد پر لڑی جانے والی جنگ، جیسے باغیوں اور فساد برپا کرنے والوں وغیرہ سے جنگ نہیں آتی۔
- مسلمانوں کو ہتھیار وغیرہ دکھاکر خوف زدہ کرنا جائز نہيں ہے۔ چاہے مذاق کے طور پر ہی کیوں نہ ہو۔