- اللہ کی جانب سے پردہ پوشی کے بعد گناہ کا اعلان کرنے کی مذمت۔
- گناہ کا اعلان کرنا ایک طرح سے اہل ایمان کے درمیان برائی عام کرنا ہے۔
- اللہ جس کی دنیا میں پردہ پوشی فرمائے گا، آخرت میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ یہ دراصل بندوں پر اللہ کے بے پایاں فضل و کرم کی ایک مثال ہے۔
- جس سے کوئی گناہ ہو جائے، وہ اپنے گناہ کو چھپائے اور اللہ کے سامنے توبہ کرے۔
- گناہ کا اعلان کرنے والے بڑے گناہ کے حق دار ہیں، جو جان بوجھ کر گناہ کا اعلان کرتے پھرتے ہیں اور خود کو اللہ کے عفو و درگزر سے محروم کر لیتے ہيں۔