/ جنت میں چغل خور داخل نہيں ہوگا۔

جنت میں چغل خور داخل نہيں ہوگا۔

حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو کہتے ہوئے سنا: "جنت میں چغل خور داخل نہيں ہوگا۔"
متفق علیہ

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ ایسا چغل خور شخص، جو لوگوں کے تعلقات خراب کرنے کے ارادے سے ایک کی بات دوسرے کو پہنچاتا پھرتا ہو، وہ اس سزا کا مستحق ہے کہ جنت میں داخل نہ ہو۔

Hadeeth benefits

  1. چغل خوری کبیرہ گناہ ہے۔
  2. چغل خوری کی ممانعت، کیوں کہ یہ افراد اور جماعتوں کے لیے بڑی نقصان دہ چیز ہے۔